چنئی،19جولائی(ایجنسی) سعودی ایئر لائن کا جدہ جانے والا ایک طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے روانہ ہونے کے چند منٹ کے بعد ہی ہوائی اڈے پر واپس لوٹ آیا. اس میں 258 مسافر سوار تھے.
چنئی-جدہ طیارے نے 11 بجکر 40 پر ٹیک آف کیا. اس کے فورا
بعد پائلٹ کو تکنیکی خرابی کے بارے میں پتہ چلا، تکنیکی خرابی کا پتہ چلتے ہی پائلٹ نے واپس لوٹنے کی اجازت مانگی. اس کے بعد 12 بجکر 10 منٹ پر طیارے کی واپس لینڈنگ کرائی گئی.
اس کے بعد تمام مسافروں کو ٹرمینل پر واپس لایا گیا. حکام نے بتایا کہ خرابی کو درست کرنے کے بعد طیارے کو دوبارہ روانہ کیا جائے گا.